4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:54
گرفتار ٹارگٹ کلرز کو جلد میڈیا سے سامنے پیش کیا جائیگا،رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ جس علاقے میں ٹارگٹ کلنگ یا بھتہ خوری کی واردات ہوگی ایس ایچ او کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا جائے گاجبکہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کوجلد میڈیا سے سامنے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے تعمیراتی کمپنی کے وفد سے کراچی اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کی 14 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے بات کررہا ہوں۔جس علاقے میں ٹارگٹ کلنگ یا بھتہ خوری کی واردات ہوگی ایس ایچ او کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں ہوں یا اسلام آباد میرا زیادہ وقت کراچی کے لئے ہوگا ایم کیو ایم کے بارے میں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ای حکومت چل رہی ہے کراچی کے حالات بہتر ہوگئے ہیں جب ایم کیو ایم کا دل ہوگا ویلکم کریں گے ، جی آیا نو کہیں گے ، ہمارے کاغذوں میں تو ایم کیو ایم والے گئے نہیں ابھی استعفیٰ بھی منظور نہیں کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں وہ واپس آجائیں مل جل کر کام کریں گے ، رحمان ملک کا ٹارگٹ کلر کو پکڑنے والے اے ایس آئی کے لئے پچاس ہزار روپے کا اعلان بھی کیاانہوں نے کہا کہ بھتہ مافیا باقاعدہ اپنے دفتر بناکر کام کررہا ہے ڈرگ مافیا کے پیچھے بھی بڑے برے چڑی مار بیٹھے ہیں وزیر اعظم نے لینڈ مافیا کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے وہ قبضے کی زمین واپس کردیں۔ رحمان ملک نے بتایا کہ کاغذی کارروائی کے بعد گرفتار ٹارگٹ کلرز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔