4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:5
شہباز تاثیر دس روز گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہ ہو سکے
جنگ نیوز -
لاہور…سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر دس روز گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں ہو سکے۔ پولیس کی جانب سے کیس میں پیش رفت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے۔شہباز تاثیر کو چھبیس اگست کی صبح لاہور کے علاقے گلبرگ سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ واقعے نے حکومتی اور انتظامی مشنری کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ شہباز تاثیر کی بازیابی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی تاہم اس سلسلے میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ دس روز گزرنے کے بعد بھی شہباز تاثیر کا کچھ پتہ نہیں چلایا جا سکا۔