تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:5

جھڈو : پاک آرمی کی جانب سے سات سو متاثرین میں راشن کی تقسیم

جنگ نیوز -
راولپنڈی…پاکستان آرمی نے جھڈو اور دیگر علاقوں سے چارسو متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور سات سو متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے جھڈو اور اطراف میں چھ گاوٴں سے چار سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،جبکہ تیس ہزار متاثرین کوفوری طورپر طبی امداد فراہم کی گئی۔ پاک فوج کی جانب سے سات سو متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایمبولینس بھی متاثرہ علاقوں میں طبی سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.