4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:5
زرداری مرزا کو بلاول کی انتخابی مہم کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے،حافظ حسین
جنگ نیوز -
اوکاڑہ …جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں رحمان ملک نے بچے کی کھلونا پستول توڑ کر اسے 25 ہزار روپے اس لئے دیئے تھے کہ وہ اصلی اسلحہ لے آئے، کیونکہ کراچی میں نقلی اسلحہ پر پابندی ہے۔وہ اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ صدر زرداری، ذوالفقار مرزا کو لیاری میں بلاول کی الیکشن مہم کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے ایم کیو ایم اور رحمان ملک سے متعلق کچھ زیادہ ہی تڑکا لگا دیا۔ ذوالفقار مرزا کے بیانات کے باعث ایوان صدر مشکلات کا شکار ہے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ جیالوں کا اب اس بات کا انتظار ہے کہ ذوالفقار مرزا کب مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے منہ کھولتے ہیں۔