4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:16
بلاوایو ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 466رنز بنا کر آوٴٹ
جنگ نیوز -
بلاوایو …بلاوایوٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں466رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی ہے، پاکستان کو میزبان زمبابوے کے خلاف پہلی اننگ میں54رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔بلاوائیوٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی اننگ پانچ کھلاڑی آوٴٹ 357رنز سے شروع کی۔چوتھے دن پاکستانی بیٹسمین جم کرکھیلے اور یونس خان 88رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے ،وکٹ کیپر عدنان اکمل 36رنز بنا کر آوٴٹ ہوا جبکہ سعید اجمل 28رنزبنانے میں کامیاب رہے۔سہیل خان اور جنید خان بالترتیب11اور6رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے اوریوں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں466رنز بنا کرآوٴٹ ہوگئی اور اسے زمبابوے پر54رنز کی برتری حاصل کی ۔ زمبابوے کی دوسری اننگ کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا اور اس کی پہلی وکٹ نو رنز پر گرگئی۔ زمبابوے دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 18رنزبنانے میں کامیاب ہوسکا ہے ، دوسری اننگ کا کھیل جاری ہے ۔