4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:12
ابلیسی قوتیں شعائر اللہ کی اعلانیہ بے حرمتی پر اتر آئی ہیں،حامد موسوی
جنگ نیوز -
راولپنڈی…قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے امت مسلمہ پر زوردیا ہے کہ اگر وہ اپنی عظمت رفتہ کی بحالی ‘مصائب و آلام کا خاتمہ اور مسائل کا حل چاہتی ہے تو تمام مسلم ممالک کو مشاہیر اسلام کے آثار کی شان و شوکت دوبالا کرنے کیلئے اُن کے مزارات قدسیہ کی جلد ازجلدتعمیر نوکو یقینی بنانا ہوگا‘اسی صورت میں القدس شریف کو بازیاب اورفلسطین و کشمیر کو آزادکرایا جاسکتا ہے‘اس مقصد کیلئے روئے زمین پر موجود ہر کلمہ گو مسلمان 8شوال کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع پرامن احتجاج میں شامل ہوکر غیرت ایمانی کا عملی ثبوت فراہم کرے۔ ٹی این ایف جے کی مرکزی کابینہ کے اہم اجلاس میں مرکزی عہدیداران اور ذیلی شعبہ جات کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے آقای موسوی نے باورکرایا کہ دنیا کی تمام قومیں اپنے مشاہیر کو نہ صرف یاد رکھتی ہیں بلکہ اُن کے آثار کی حفاظت کرتی ہیں تاکہ ان کی تعلیمات سے استفادہ کرکے ان کی معرفت حاصل کرسکیں۔