تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:12

لاہور:وزیراعظم کے بیٹے ڈینگی کے شبے میں اسپتال داخل

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں وزیراعظم کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کو بھی ڈینگی بخار کے شبے میں ایک نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکریٹری صحت پنجاب نے جنرل اسپتال میں ڈینگی بخار سے مریض سعید انور کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعظم گیلانی کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کے صاحبزادے ایم پی اے عبدالقادر گیلانی کو ڈینگی بخار کے شبے میں نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے،جہاں ان کے ڈینگی بخار کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری صحت پنجاب نے جنرل اسپتال میں ڈینگی بخار سے مریض سعید انور کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو مکمل چھان بین کرکے مریض کی موت کی وجوہات کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے اسپتال میں فراہم کردہ علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں بھی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.