تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:12

جمہوری اداروں کے خلاف ہرسازش کا مقابلہ کرینگے، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ،جمہوریت پسند جماعتوں کے تعاون سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف ہرسازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔یہ بات انہوں نے اتوار کے روز وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے الطاف حسین کو ان کی صحت یابی پر مبارکباد پیش کی اور انکی درازی عمر اور صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے الطاف حسین سے کہاکہ بعض عناصر منفی پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انشاء اللہ سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔ الطاف حسین نے رحمان ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی، مذہبی ، سماجی شخصیات اور حق پرست عوام کی نیک خواہشات ، تمناوٴں اور دعاوٴں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے صحت یاب کیا ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکراور حق پرست عوام کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، جمہوریت پسند جماعت ہے ہم جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنائیں گے ۔ الطاف حسین نے خیریت دریافت کرنے صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رحمان ملک کو ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.