تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:23

بلاوائیو ٹیسٹ : پاکستان کی گرفت مضبوط،ٹائبوآخری دیوار،حفیظ کی 4 وکٹیں

جنگ نیوز -


بلاوائیو…بلاوائیو ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے،دوسری اننگز میں زمبابوے کے بیٹسمین قومی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکے ،البتہ سابق کپتان ٹائبو نے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیل کے چوتھے دن پاکستان نے 357رنز پانچ کھلاڑی آوٴٹ سے پہلی نامکمل اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 466رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی،محمد حفیظ 119 یونس خان 88،اظہر علی 75 اور مصباح الحق 66رنز کے ساتھ نمایاں رہے،لیمب نے تین وکٹ لیں۔زمبابوے نے 54رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی لیکن ٹیٹنڈا ٹائبو کے سوا کوئی بیٹسمین پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ڈٹ سکا،صرف 69رنز پر آٹھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،لیکن اس مشکل مرحلے میں جاروس نے ٹائبو کے ساتھ اسکور کو 135رنز تک پہنچا دیا،ٹائبو 58اور جاروس 20رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں،محمد حفیظ نے چار سعید اجمل اور اعزاز چیمہ نے دو دو وکٹ لیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.