4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:23
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو شکست، ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی
جنگ نیوز -
کنگزٹاون…ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے چوتھے ایک روزہ میچ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر سیریز تین ایک سے اپنے نام کر لی۔ کنگز ٹاون میں کھیلے جانیوالے سیریز کے چوتھے اورآخری میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ پچاس اوورزمیں8 وکٹ پر 154 رنز بنا ئے۔ سعدیہ یوسف اورنداڈار نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بارش کی وجہ سے پاکستان کو ڈک ورتھ اینڈلوئیس قانون کے تحت پاکستان کو 45 اوورز میں 148 رنز کا ہدف ملا پاکستان کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 97 رنز بنا کرآوٹ ہو گئی۔ انیسہ محمد نے 17 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی۔