4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:23
کراچی کے غیرمعمولی حالات ریونیو وصولی متاثر کر سکتے ہیں،ایف بی آر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف بی آر نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ لمبے عرصے تک کراچی کے غیرمعمولی حالات ریونیو وصولی کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں۔ایف بی آر کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ کراچی میں گذشتہ ماہ کی بد امنی کا ریونیو وصولی پر منفی اثر پڑے گا تاہم ابھی تک حتمی اعدادوشمار اکٹھے نہیں ہوئے ،انہوں نے کہا کہ اگر لمبے عرصے تک کراچی کے حالات یہی رہے تو ٹیکس وصولی بری طرح متاثر ہوگی،ذرائع نے بتایاہے کہ رواں مالی سال کے دوران ریوینو وصولی کے 1952ارب روپے کے ہدف کو کم کرنے کیلئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ایک اجلاس ہو چکا ہے جبکہ دوسرا اجلاس آئندہ چند روز میں ہوگا ۔ذرائع نے بتایا کہ ریونیو وصولی کے ہدف میں کمی کا کراچی کے حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس حوالے سے بات چیت پہلے سے جاری ہے۔