4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:23
گنج پن سے بچانے کے لئے انجکشن کی تیاری
جنگ نیوز -
لندن… سائنسدانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ آئندہ پانچ سالوں میں ایک ایسا انجکشن دریافت کریں گے جس سے درمیانی عمر کے افراد کے بال، بال بال بچ جائیں گے۔ سر پر بال اگانے کے لیے پیٹ میں موجود زائد چربی سے خلیات لے کربالوں کی نشوونما کے لیے استعمال کیے جائیں گے لیکن چربی کی مطلوبہ مقدار سے کمر میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گاجو نوٹس کیا جاسکے۔محققین کا کہنا ہے کہ liposuction کے ساتھ خلیات لینے سے کام بن سکتا ہے۔جو مردوخواتین کے لیے سلم ہونے اور دوبارہ سے سرپر بال آنے دونوں کیلئے مفید ہوگا۔اس کیلیے امریکا میں ییل یونیورسٹی کے محققین تجربات کررہے ہیں۔انہوں نے ایسے چربی خلیات دریافت کیے جو بے حس و حرکت غدودوں کوفعال کرکے بالوں کی نشوونما کریں گے۔