4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:34
کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے سے اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مبینہ طور پر مطلوب ملزم ماجد عرف کالو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزم نیاعتراف کیا ہے کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھتہ نہ دینے پر ماربل فیکٹری کے مالک اور ایک شخص کو قتل کیا۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے ایک شخص راشد عرف بلوچ کو گرفتار کیا گیا جس سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ نیو کراچی کے علاقے سے محمد علی عرف کپی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزم سے متعلق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری اطلاع پر عمل میں آئی۔