4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:13
روبنسن اصغرکی قیادت میں کرسچن وفدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی …ایونجلسٹ روبنسن اصغرکی سربراہی میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفدنے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ نسرین جلیل،کنورخالدیونس اورگلفرازخان خٹک سے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اورایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی خیریت دریافت کی اورمکمل صحت یاب ہوکرگھرمنتقلی پرپوری کرسچن کمیونٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔وفدمیں بشپ ارشدکھوکھر، پاسٹر منتظرگل،پاسٹر امجدفاروق،پاسٹرمعظم جان اورپاسٹرروبن شامل تھے۔اس موقع پرحق پرست اقلیتی رکن قومی اسمبلی منوہرلعل اوراقلیتی امورکمیٹی کے منورجان بھی موجودتھے۔ وفدکے ارکان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر منتقلی پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے ان کی درازی عمرصحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعابھی کی اورکہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں تمام مظلوم ومحکوم عوام کی نظریں قائدتحریک الطاف حسین پرہیں۔ملک کوموجودہ بحرانوں سے اگر کوئی نکال سکتاہے تووہ صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین بھائی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے ایونجلسٹ روبنسن اصغراورکرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بشپ ،پاسٹرزاورپوری کرسچن قوم سے دلی تشکرکااظہار کیا اورقائدتحریک الطاف حسین کی صحت یابی کیلئے دعاگوقوم کے ہرایک فردکاشکریہ اداکیا۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک الطاف حسین کی صحت یابی پر ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیروعزیزآباد ٹیلی فون کرکے الطاف حسین کی خیریت دریافت کرنے ، ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں ، نیک خواہشات کا اظہار کرنے اور گلدستے بھیجنے پر سیاسی ، مذہبی ،سماجی ، کاروباری اورادبی شخصیات ، زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، حق پرست عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان سے دلی تشکرکااظہار کیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور حق پرست ماوٴں، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں کو الطاف حسین کی صحت یابی پر دلی مبارکبادبھی پیش کی۔