تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:13

میانوالی :کوسٹر،کار اور موٹرسائیکل میں تصادم،3افرادجاں بحق

جنگ نیوز -
میانوالی…میانوالی کے قریب ہیڈ پکا کے مقام پر کوسٹر ، کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہیڈ پکا کے مقام پر راولپنڈی سے کراچی جانیوالی کوسٹر سامنے سے آنیوالی کار اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کارڈرائیور اسپتال میں چل بسا۔پولیس کے مطابق کار میں سوار دوبچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.