تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5

کراچی:ملیر میں مسلح افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ملیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو جاں بحق کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے بکرا پیڑی میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ملیر سٹی تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل ندیم پر فائرنگ کی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے جیو نیوزکو بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے،مقتول نے گزشتہ دنوں سرچ آپریشن میں بھی حصہ لیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.