7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5
پاکستان میں دراندازی روکنے کیلئے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختون خوا کابینہ نے سرحد پار سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی روکنے کیلئے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے خیبر پختوں خوا کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سرحد پار سے درندازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انکا کہنا تھا چترال میں حملہ آور افغان نیشنل آرمی اور نیٹوافواج کی وردی میں ملبوس تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹو افواج دراندازی روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔