تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:16

وفاقی حکومت نے غیرملکی این جی اوز کوکام سے روک دیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے غیرملکی این جی اوز کو سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ حفظ الحق میمن نے جیو نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں غیرملکی این جی اوز کو کام سے روکنے کی ہدایت کی ہے اور وفاقی حکومت نے ان تنظیموں کو صرف متاثرہ علاقوں میں جاکر نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہی اجازت دی ہے،ذرائع کے مطابق دو ہزار پانچ میں آنیوالے شدید زلزلے اور گزشتہ سال آنیوالے سیلاب سمیت ملک میں جاری حالیہ مون سون کی بارشوں سے لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں،متاثرین بارش ایک جانب جہاں حکومتی مشینری سے مایوس ہیں تو دوسری جانب انکی امداد کے لیے غیرملکی این جی اوز کو بھی کام سے روک دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.