7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:16
ٹیکنالوجی کے استعمال سے کھیل کی کشش میں کمی آرہی ہے،ڈکی برڈ
جنگ نیوز -
لندن…انگلینڈ کے سابق معروف کرکٹ امپائر ڈکی برڈ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے کھیل کی کشش میں کمی آرہی ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈکی برڈ نے کہا ہے کہ ایل بی ڈبلیو سمیت کئی فیصلوں کے لیے تھرڈ امپائر سے رجوع کرنے کے باعث نہ صرف فیلڈ امپائر کی ساکھ متاثر ہو رہی بلکہ کھیل کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ امپائر سے غلطی بھی ہوتی ہے لیکن مشین کو امپائر پرفوقیت دینا بدقسمتی ہے۔78 سالہ ڈکی برڈ نے 63 ٹیسٹ میچ سپروائز کئے ان کاکہنا ہے کہ امپائرزکے اختیارات کم کرنے سے کھیل کو فائدہ نہیں ہوگا۔