تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:43

عالمی شہرت یافتہ مسٹربین نے ریٹائرمنٹ لے لی

جنگ نیوز -


لندن. . . .. . . .عالمی شہرت یافتہ مسٹر بین نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ مشہور کردار کرنے وا لے برطانوی اداکارراون آٹکسن کا کہنا ہے کہ وہ اس کردار کے لئے اب بوڑھے ہوچکے ہیں۔بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ مسٹربین یعنی راون آٹکسن کا کہنا ہے کہ وہ اب چھپن برس کے ہوگئے ہیں،ان سے اب یہ کردار نبھایا نہیں جاسکتا۔ انیس سو نوے میں ٹی وی سیریز کے طور پر شروع کی گئی مسٹر بین عوام میں اتنی شہرت حاصل کرگئی کہ اس پر دو فلمیں بھی بنائی گئیں۔الیکٹریکل انجیئرنگ میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والے مسٹر بین، نے آخری بار یہ کردار دوہزار آٹھ میں کیا تھا جس کے بعد وہ چھوٹی یا بڑی اسکرین سے دور ہی رہے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.