8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:44
روس:طیارہ حادثے میں آئس ہاکی کے کھلاڑیوں سمیت 43افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ماسکو. . . . . . .. روس میں طیارے کے ایک حادثے میں آئیس ہاکی لیگ کے کھلاڑیوں سمیت تینتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں جہاز کے عملے کے علاوہ آئس ہاکی کے ستائیس کھلاڑی ان کا کینیڈین کوچ اور آئس ہاکی کلب کے نو افسران بھی شامل تھے۔ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں میں بعض روس سمیت یورپ کے بین الاقوامی سطح کے اعلیٰ کھلاڑی تھے۔ حادثے میں زندہ بچنے والے دو افراد میں ایک روسی کھلاڑی الیگزینڈر گلمووٴ اور ایک جہاز کے عملے کا رکن ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو ماسکو سے 250 کلو میٹر دور شمال مشرقی شہر یاروسلاول کے ائرپورٹ سے اڑتے ہی آگ لگ گئی۔