تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:44

شام: تازہ جھڑپیں، 8 فوجی اور 5 احتجاجی مظاہرین مارے گئے

جنگ نیوز -
ہومز. . . .. . . . شام میں تازہ جھڑپوں کے دوران آٹھ فوجی اورپانچ مسلح مظاہرین مارے گئے،جب کہ برطانوی مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تازہ جھڑپیں وسطی شہر ہومز میں ہوئیں،جہاں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں دوبدو لڑائی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پانچ مسلح مظاہرین کو ہلاک کردیا گیا اور درجنوں گرفتار کرلیے گئے جب کہ جھڑپوں میں درجنوں فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔برطانوی مبصرین کے مطابق اکیس افراد ہومز اور دو، سرمین میں مارے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.