تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:44

لاہور:میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ چینل فائیو کی ٹیم نے جیت لیا

جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . .لاہور میں کھیلا جانے والا میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ چینل فائیو کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔جیو کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی۔ کامیاب ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔لاہور کی وحدت کالونی گراوٴنڈ میں پنجاب الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کیزیر اہتمام 3روزہ میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔فائنل میچ میں جیو کی ٹیم نے مقررہ 6اوورز میں53رنز بنائے۔ چینل فائیو کی ٹیم نے تین اوورز میں یہ ہدف حاصل کر لیا۔فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 50 ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو رنر اپ ٹرافی کے ساتھ 25 ہزار روپے انعام دیا گیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.