تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:44

اسامہ کے بعدامریکا نے افغانستان سے انخلا کا موقع گنوادیا، ترکی الفیصل

جنگ نیوز -


واشنگٹن. . .. . . . .. امریکا میں سابق سعودی سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کے بعد امریکا نے افغانستان سے انخلا کا بہترین موقع گنوا دیا۔ واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سینٹر آف سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے سابق سعودی سفیر ترکی الفیصل نے کہا کہ اگرچہ اسامہ کی موت دہشت گردی کا اختتام نہیں لیکن امریکا کی جانب سے اسے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کیلئے اپنی فتح کے اعلان اورافغانستان سے نکلنے کا بہترین موقع تھا جسے گنوا دیا گیا، اسی طرح سے اس کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ سے باہر نکلا جاسکتا تھا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے نیشنل انٹیلے جنس کے سابق ڈائریکٹر جان نیگرو پونٹے کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکا کا انخلا ناگزیر ہے وہ دیکھ رہے ہیں کہ امریکا 2014 تک افغانستان سے باہر نکلے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.