تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:55

لیجنڈ گلوکارہ آشا بھونسلے آج 78 برس کی ہوگئیں

جنگ نیوز -


ممبئی. . . . .. . . بالی وڈ کی ایک ہزار سے زائد فلموں میں چھ عشروں سے گیت گانے والی لیجنڈ سنگر آشا بھونسلے آج اٹھہتر برس کی ہوگئی ہیں لیکن ان کی سریلی آوازکی نغمگی آج بھی ایک دنیا کو متاثر کرتی ہے۔ آٹھ ستمبر انیس سو تینتیس میں مہاراشٹرا میں پیداہونے والی آشا نے کیریئر کا آغاز دس سال کی عمر میں کیا تھا۔ بارہ ہزار سے زائد گانے گا کر وہ اپنا نام گنس بک میں درج کراچکی ہیں۔آشا بھونسلے پاپ ،بھجن، کلاسیکل،قوالی،المیہ،طربیہ،لوک نغمے،غزل اور فلمی گانوں کے لئے اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں۔وہ کئی زبانوں میں مہارت رکھتی ہیں۔18 بار فلم فیئر کے لئے نامزد ہونے والی آشا سات بار یہ اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں۔اس کے علاوہ وہ بھارت کے اعلیٰ ترین سرکاری سول اعزازات بھی حاصل کرچکی ہیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.