تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:بلدیہ ٹاوٴن،پہلوان گوٹھ اور یوسف پلازہ میں سرچ آپریشن

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاوٴن کے رانگڑ محلے اور یوسف پلازہ ایف بی ایریا میں رینجرز کی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رینجرز نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں قائم یوسف پلازہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران یوسف پلازہ کے اطراف کی سڑکوں پر رینجرز کے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے تھے،سراغ رساں کتوں کے ساتھ گھر گھر تلاشی لی گئی۔دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے رانگڑ محلے میں بھی رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے آنے اور جانے والے راستے بند کردیئے۔رینجرز ذرائع کے مطابق یوسف پلازہ میں آپریشن کے دوران 8 افراد کو حراست میں لی کر نامعلوم مقام منتقل کردیا کردیا گیا ، زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.