8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:22
منگلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح 1210فٹ پر پہنچ گیا
جنگ نیوز -
لاہور…منگلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح 1210فٹ پر پہنچ گیا جبکہ منگلا ڈیم میں بھی پانی انتہائی سطح 1550فٹ پر برقرار ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح 1210فٹ پر پہنچ گیا۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد26ہزار509اوراخراج 10ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح 1550فٹ پر برقرارہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ62ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.066ملین ایکڑ فٹ جبکہ تربیلاڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ 6.625ملین ایکڑفٹ ہوگیا۔