8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:55
لاہور،ڈینگی میں مبتلا 15سالہ لڑکی انتقال کر گئی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں گزشتہ چارروز کے دوران ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی جبکہ ڈینگی کے مریضوں کی پنجاب میں تعداد1958اور لاہور میں بڑھ کر1772ہوگئی،لاہور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں الگ یونٹ بنادئیے گئے ہیں جبکہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتال میں گزشتہ روز ڈینگی بخار سے پندرہ سالہ لڑکی شائستہ ہلاک ہوگئی جس کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت کی بناء پر شائستہ ہلاک ہوئی ہے۔