تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:6

آسٹریا میں رومن جنگجوؤں کے تربیتی اسکول کے آثار دریافت

جنگ نیوز -


ویانا…این جی ٹی …آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے مشرق میں ماہرین آثارِ قدیمہ نے 17سو سال قبل رومن جنگجوؤں کے زیر استعمال رہنے والے تربیتی اسکول کے آثار دریافت کرلیے ہیں ۔ریڈارکے ذریعے سامنے آنے والے یہ آثار زیرزمین بے حد محفوظ حالت میں موجود تھے جن کی دیواروں کو آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے کھدائی کرتے ہوئے واضح کیا ہے۔جنگجوؤں کی تربیت کے لیے استعمال میں رہنے والے اس اسکول کی پوری عمارت منظرِ عام پر لانے کے لیے باقاعدہ کھدائی کا عمل ابھی شروع کیا جائیگا ۔جسکے تحت شمشیر زنوں کے لیے بنائے گئے تقریباً40سیل ،انکے تربیتی میدان اورنہانے کے لیے مختص بڑا ایریا بھی کھود کر واضح کیا جائیگا۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک قبرستان کے آثار بھی دریافت کیے ہیں جہاں ممکنہ طور پر تربیت کے دوران لڑتے ہوئے مارے جانے والے جنگجوؤں کو دفن کیا جاتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.