8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:14
کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری
جنگ نیوز -
کراچی…پنجاب میں بارش سے متاثرہ کپاس کی فصل کی فی من قیمت 7 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ و پنجاب میں کپاس کی فی من قیمت مزید 300 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 900 اور 7 ہزار 100 روپے فی من کی سطح پر آگئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ و پنجاب میں زائد بارشوں سے کپاس کی رسد متاثر ہونے نہ صرف گزشتہ 3 روز میں کپا س کی قیمت میں مقامی طور پر 1100 روپے فی من اضافہ دیکھا گیا بلکہ کپاس کی پیداوار میں چوتھا بڑا ملک ہونے کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھی کپاس کی قیمت 6 فیصد فی پاونڈ اضافے کے ساتھ 1.12 ڈالر کی سطح پر آگئی۔