8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:14
یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،دسویں روز کا کھیل بھی بارش سے متاثر
جنگ نیوز -
نیویارک…یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دسویں روز بھی بارش کھیل کی راہ میں رکاوٹ بن گئی،اورچند گیمز کا ہی کھیل ہوسکا۔ نیو یارک میں جاری ایونٹ میں بدھ کو بھی موسلادھاربارش کی وجہ سے ویمنز ایونٹ کے دو کوارٹر فائنلز سمیت تمام میچز متاثر ہوئے مردوں میں لکزمبرگ کے جائلز مولر کوورلڈ نمبر ٹو رفیال نڈال پرپہلے سیٹ میں تین صفر کی برتری حاصل تھی جب بارش کی وجہ سے کھیل روک دیاگیا۔