تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

یہ وقت لوگوں کی مدد کرنے کا ہے، مل کر کام کریں،صدر کا نوازشریف کو مشورہ

جنگ نیوز -


نواب شاہ…صدر آصف علی زرداری کی قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف اور دیگر سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ یہ وقت عیب ڈھونڈکر سیاست کرنے کا نہیں لوگوں کی مدد کرنے کا ہے، میاں صاحب خدارا ہوش کے ناخن لیں، ایسا نہ ہو کہ وہ وقت آجائے کہ نہ میں آپ کو کھولی میں بلاسکوں نہ آپ مجھ کواپنی کھولی میں بلاسکیں۔صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت لانے کے لیے سو سال کی جدوجہداوربربادی کے لیے لمحے لگتے ہیں۔ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات بھلاکرعوام کی مدد کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، میاں صاحب کو عوام کی مدد کے لیے سندھ آنا چاہیے، اگر میاں صاحب سندھ آئے تونواب شاہ میں میراگھر حاضر ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف لاہورمیں جلسوں کے بجائے سندھ آکرعوام کی مددکریں،یہ وقت سیاست کا نہیں ڈینگی کاعلاج دریافت کرنے کا ہے،آئیے سب مل کرعوام کوقدرتی آفات سے نکالنے کے لیے کام کریں۔ صدر زرداری نے کہا کہ فوج اور قومی اداروں پر تنقید کے بجائے مثبت سوچ اپنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.