تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:9

ڈینگی کا خوف، پارکس میں چہل قدمی کرنے والوں کی کمی

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں ڈینگی وائرس نے صبح کی سیر کرنے والوں کو بھی خوف زدہ کر دیا۔ جس کے باعث اکثریت نے پارکوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ لاہور میں ڈینگی بخارنے لوگوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ اس کا ثبوت ہیں یہ ویران پارک جہاں کبھی صبح سویرے آنے والوں کا رش ہوا کرتا تھا لیکن ڈینگی وائرس کے خوف نے لوگوں سے ان کی یہ تفریح چھین لی۔ صبح کی سیر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی پھیلانے والے مچھر کے خوف سے پارکوں میں لوگوں کی تعداد میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈینگی کے باعث لاہور میں چھ ہلاکتوں نے لوگوں کو کچھ زیادہ ہی خوفزدہ کر دیا۔ لاہور کے باسی اس کا قصور وار محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.