8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:42
کراچی:رینجرز آپریشن ،یوسف پلازہ میں مبینہ ٹارچر سیل کا انکشاف
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاوٴن کیرانگڑ محلے اور یوسف پلازہ ایف بی ایریا میں رینجرز کی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔رینجرز نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں قائم یوسف پلازہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا جہاں مبینہ طور پر ایک ٹارچر زسیل کا بھی انکشاف ہو اہے۔ آپریشن کے دوران یوسف پلازہ کے اطراف کی سڑکوں پر رینجرز کے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے تھے،سراغ رساں کتوں کے ساتھ گھر گھر تلاشی لی گئی دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے رانگڑ محلے میں بھی رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے آنے اور جانے والے راستے بند کردیئے۔رینجرز ذرائع کے مطابق یوسف پلازہ میں آپریشن کے دوران 12 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا کردیا گیا، زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ رینجرز ذرائع نے بتایا ہے کہ ٓاپریشن کے دوران انہیں یوسف پلازہ میں تلاشی کے دوران مبینہ ٹارچرسیل برآمد کیا اورگراوٴنڈ فلور پر واقع ویران فلیٹ سے تشدد کے لیے استعمال ہونے والے آلات بھی ملے ہیں تا ہم پولیس کے مطابق فلیٹ کا مالک کون ہے، مکان کس کے زیراستعمال تھا، تفتیش کی جارہی ہے۔۔کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کی جانب سے ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں بنائے جانے والے مورچے توڑ دیئے جبکہ سرویلنس کیمرے بھی نکال لئے گئے۔کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں اطلاع ملنے پر ایک اپارٹمنٹ کا رینجرز نے محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں موجود تھی جبکہ علاقے کو آنے اور جانے والے راستے بند کردیئے گے تھے۔سرچ آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی جس میں کمانڈوز بھی شامل تھے۔سرچ آپریشن کے دوران اپارٹمنت کے دروازے اور فلیٹس کی بالکونیوں میں بنائے گے مورچے رینجرز نے مسمار کردیئے جبکہ مختلف مقامات پر لگائے گے سرویلنس کیمرے بھی اتارلئے گے۔سرچ اپریشن کے دوران رینجرز نے بعض عقوبت خانوں کا بھی خاتمہ کیا۔اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔