تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:42

برطانیہ :رقص کر تے پولیس آفیسر نے ہجوم کو جھومنے پر مجبور کر دیا

جنگ نیوز -


لندن…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ مو سیقی روح کی غذا ہے یہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ڈیو ٹی پر ما مور ایک پولیس آفیسر بھی اپنے پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر بلاجھجک ڈانس کر نے میں مشغول ہو گیا۔اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وردی میں ملبو س اس پو لیس آفیسر نے جیسے ہی رقص شروع کیا تو اس کے آس پاس کھڑے لوگ بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر رقص کر نے لگے اور سڑک پرایک پارٹی کا سا سماں بن گیا ۔ اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر نا صرف دھوم مچادی ہے بلکہ اب تک سینکڑوں افراد اسے دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.