تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28

کراچی پولیس مصطفی کمال کے کنٹرول میں نہیں تھی، امریکی مراسلہ

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے سابق ناظم اعلیٰ سید مصطفی کمال نے پیپلز پارٹی کی حکومت آنے کے بعد امریکیوں سے شکایت کی تھی کہ شہر کی پولیس ان کے کنٹرول سے باہر ہے جبکہ سندھ کے وزراء ان کی بات تک سننا گوارہ نہیں کرتے۔ اٹھائیس مئی دو ہزار نو کو این پیٹرسن نے واشنگٹن مراسلہ بھیجا جس میں مصطفی کمال کی چھبیس مئی کو امریکی سینیٹرز کے ایک وفد سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیل لکھی۔ امریکی سفیر پیٹرسن نے مراسلے میں لکھا کہ امریکی سینیٹرز یہ سن کر حیرت رہ گئے جب مصطفی کمال نے انھیں بتایا کہ کراچی کی پولیس ان کے کنٹرول میں نہیں۔ سندھ کے وزراء ان کی بات نہیں سنتے۔ مراسلے کے مطابق مصطفی کمال نے امریکیوں کو بتایا کہ کلوز سرکٹ کیمرے کیساتھ شہر میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے ایک کمانڈ سینٹر قائم کیا گیا لیکن آئی جی سمیت صوبائی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے بجائے فائدہ اٹھانے کے کمانڈ سینٹر کو بارہا بند کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ مصطفی کمال کے مطابق انھوں نے وہ وڈیو ٹیپ بھی فراہم کیں جن میں افسران کو رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن ہائی کمان نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.