8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28
لاہور میں پھر بارش، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔لاہور میں صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے تھے۔جو دوپہر کوشہرکے مختلف حصوں میں کہیں تیز اور کہیں آہستہ برسے ،اکثر علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،،محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارش مقامی طور پر بننے والی بادل کے نتیجہ ہے بارش کا یہ سلسلہ لاہورسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آئندہ کچھ دنوں کے لئے جاری رہنے کا امکان ہے،دوپہر تک لاہور میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ، منڈی بہاوٴ الدین 32،ملتان 33،اوکاڑہ 31،رحیم یار خان 33،اور ساہیوال 31 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت رہا۔