تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28

لاہور ہائیکورٹ بار کی ذوالفقار مرزا کو خطاب کی دعوت

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزاکو ہائی کورٹ بار میں خطاب کیلئے مدعو کرنے کی قراردادمنظورکرلی۔ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر اصغرگل کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بعض وکلا نے ذوالفقار مرزاکو مدعو کرنے کی قرارداد کی مخالفت کی جس پربعض وکلاء نے نعرے بازی بھی کی۔تاہم قرارداد پر رائے شماری کراکے اسے کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا۔ جس کے مطابق ذوالفقار مرزاکوبار سے خطاب کی دعوت دی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیاگیاکہ ذوالفقار مرزا کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.