تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28

دہلی بم دھماکا:بھارتی وکلاء نے پاکستان کا خیر سگالی دورہ ملتوی کردیا

جنگ نیوز -


نئی دہلی…فارن ڈیسک…بھارتی وکلاء نے پاکستان کے خیر سگالی دورے کو ملتوی کردیا۔اخبار’ ایشین ایج‘ اور’ ژی نیوز‘کے مطابق آل انڈیا بار ایسوسی ایشن (AIBA) اور بھارتی کونسل آف جیورسٹ نے پاکستان کے خیر سگالی دورے کودہلی بم دھماکوں کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔بھارت کے 25رکنی وکلاء کے وفد کو پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی تھی اور آج (جمعرات کو) انہوں نے پاکستان کے دورے پر آنا تھا۔دہلی بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں دو وکلاء بھی شامل ہیں۔بھارتی وفد نے پاکستان میں اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پاکستان بار ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں اور جج صاحبان سے ملاقاتیں کرنی تھیں۔ یہ دورہ اس وقت ملتوی کیا گیا جب بھارتی حکومت کے خیال میں خیرسگالی کیلئے پاکستان کے دورے کا یہ وقت درست نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.