تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:40

سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران 10 ہزار شہری ہلاک ہوئے، ایمنسٹی

جنگ نیوز -
کولمبو…جنگ نیوز…انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران 10 ہزار شہری ہلاک ہوئے لہٰذا فوج اور تامل ٹائیگرز کے جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی سطح پر کمیشن بنایا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی 70 صفحات پر مشتمل جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سری لنکا کے صدر کی طرف سے تحقیقات کیلئے قائم کیا جانے والا فوجی کمیشن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حقائق سامنے لانے میں ناکام رہا ہے۔ عالمی برادری کو جھوٹ پر مبنی کمیشن کی تحقیقات پر یقین کرنے کی بجائے عالمی سطح کا کمیشن قائم کیا جائے جس سے جنگی جرائم کے ہزاروں متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کے خاتمہ کے آخری مرحلہ کے دوران سری لنکن فوج کی فائرنگ سے سینکڑوں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ سری لنکن حکومت نے متاثرہ شہریوں اور ناقدین کے منہ بند کرنے کیلئے خفیہ حربے استعمال کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.