8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:40
رنبیر اوررشی کپور کا تین منٹ کے اشتہار کا کروڑوں روپے معاوضہ
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…رشی کپور اور رنبیر کپور تین منٹ میں کروڑوں روپے کمانے والے باپ بیٹا بن گئے۔ بالی وڈ میں بڑی اسکرین کے بیشتر ستارے چھوٹی سکرین کی جانب بڑھنا شروع ہو رہے ہیں تاکہ کم وقت میں زیادہ دولت اور شہرت سمیٹ سکیں۔ حقیقی زندگی میں باپ اور بیٹا رشی کپور اور رنبیر کپور مشروبات کی بین الاقوامی کمپنی کے اشتہار میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اور اشتہار میں بھی باپ بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر کا کہنا ہے کہ مذکورہ اشتہار کا انہیں کروڑوں روپے معاوضہ دیا گیا ہے اور اسے 15 ستمبر کو بھارتی میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔