8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:40
ایلزبتھ ٹیلر کے قیمتی زیورات کی نمائش
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…نیویارک میں آنجہانی اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے قیمتی زیورات نیلامی سے قبل عام نمائش کیلئے پیش کر دیئے گئے۔ ہیرے جواہرات سے محبت کرنے والی ہالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے زیراستعمال رہنے والے ہیروں سے جڑے تاج، نیکلس اور انگوٹھیاں نیویارک کے نیلام گھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیئے گئے ہیں۔ نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ زیورات کی نیلامی سے 30 ملین ڈالر سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔ واضح رہے کہ معروف اداکارہ کے زیورات کی نیلامی رواں برس دسمبر میں کی جائے گی۔