تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:4

چین میں دنیا کی بلند ترین لہروں کا خطرہ،ساحلی علاقہ3دن کیلئے بند

جنگ نیوز -


بیجنگ…چین کے Qiantang دریامیں اٹھنے والی متوقع بلند اور خطرناک لہروں کی وجہ سے قریبی علاقے میں تین روز کے لئے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا دیا گیا ہے۔ چین کے مشرقی صوبے Zhejiang کے اس دریا میں اٹھنے والی لہروں کودنیا کی سب سے بڑی موجیں کہا جاتا ہے اور ان کا نظارہ بھی حسین ہوتا ہے۔اس خوبصورت نظارے کودیکھنے کے لئے ہزاروں سیاح آتے ہیں،اس سال سب سے بڑی لہر 12 ستمبر کو آنے کی توقع ہے جو خطرناک ہوسکتی ہے،احتیاطی طور پر علاقے میں 14 سے 16 ستمبر تک سیاحوں کا داخلہ ممنوع قرادیا گیا ہے۔31 اگست کو بھی ایک تباہ کن لہر آئی تھی، جس نے علاقے میں نقصان پہنچایا اور 20 افراد کو زخمی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.