تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:4

چینی حکمران جماعت کی کرپشن سے نمٹنے کیلئے دو نکاتی حکمت عملی

جنگ نیوز - ہانگ ژو…جنگ نیوز…چین کی حکمران جماعت نے کرپشن کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے دو نکاتی حکمت عملی کا اعلان کردیا۔ ژی جیانگ صوبہ میں پارٹی کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں ملکی وغیر ملکی صحافیوں کو بتایا کہ اس حکمت عملی کا مقصد گڈ گورننس کے زیادہ سے زیادہ فوائد کو عوام کو منتقل کرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت کرپشن کی علامات اور وجوہات دونوں کے خاتمہ پر توجہ دی جائے گی اور کرپشن کے مرتکب افراد کو سزا اور کرپشن کو روکنے کے اقدامات میں توازن قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن سے پاک حکومتی نظام کے قیام کو پارٹی کارکنوں کی بنیادی تربیت کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس مہم میں انسداد بدعنوانی کیلئے کام کرنے اولے 2558 ادارے اور 4501 افراد حصہ لے رہے ہیں۔ مہم کے تحت پارٹی کارکنان کیلئے تربیتی مراکز قائم اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جہاں کارکنوں کو بدعنوانی کے خاتمہ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مہم کے تحت نہ صرف سرکاری اداروں بلکہ نجی اداروں، سکولوں، حتیٰ کہ گھروں میں بھی کرپشن کے خاتمہ پر زور دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.