تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:4

قذافی کے سکیورٹی چیف کی نائیجر میں موجودگی کا انکشاف

جنگ نیوز -
نیامی…جنگ نیوز…لیبیا کے سابق رہنماء کرنل معمر قذافی کے سکیورٹی چیف کی نائیجر میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع نے نائیجر کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت نیامی پہنچنے والے کئی سابق لیبیائی اہلکاروں میں کرنل قذافی کے سکیورٹی چیف بھی شامل ہیں۔ مطابق کرنل معمر قذافی کے سکیورٹی چیف منصورچند روز قبل نائیجر کے دارالحکومت نیامی پہنچے ہیں۔دریں اثناء اطلاعات کے مطابق کرنل قذافی کے درجنوں مسلح حامیوں کے ایک قافلے نے نائیجر کی سرحد عبور کی ہے۔قافلے میں شامل گاڑیوں میں سونا اور کرنسی بھی موجود ہے تاہم نائیجر کے حکام کا کہنا ہے کہ کرنل قذافی اس قافلے میں شامل نہیں ہیں۔امریکہ نے نائیجر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں داخل ہونے والے کرنل قذافی کی حامی شخصیات کو گرفتار کیا جائے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹویا نیولینڈ نے کہا ہے کہ ہم نائیجر کے حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قذافی کی حکومت کے ان ارکان کو حراست میں لے جن کے خلاف عدالتی کارروائی ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.