8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:4
حسنی مبارک کیس :جھوٹی گواہی کے الزام میں پولیس افسر کیخلاف مقدمہ
جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز…مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے کیس میں جھوٹی گواہی دینے کے الزام میں اعلیٰ پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سرکاری وکیل مصطفی سلیمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر حسنی مبارک کی جانب سے ملک میں مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں جھوٹی شہادت دینے پر پولیس کمانڈر محمد عبدالحکیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔