تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:30

ترکی کے ساتھ کشیدگی عارضی ہے،اسرائیل

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…جنگ نیوز…اسرائیل نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ اس کے تعلق میں کشیدگی عارضی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے اسرائیلی محاصرہ کے معاملہ پر ترکی کی طرف سے حالیہ اقدامات سے کوئی تبدیلی وقوع پذیر نہیں ہوگی۔ دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان کٹھن وقت گزر جائے گا۔ دونوں ممالک خطے میں نمایاں اہمیت کے حامل ہیں ترکی سے معافی مانگنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ہمیں حقائق قبول کرنے چاہئیں اور ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ ترکی اسرائیل کا دشمن نہیں بن رہا اور نہ ہی ہمیں ان خصوصیات میں وقت ضائع کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ ترکی فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کے معاملہ پر اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ اسرائیل کا موقف ہے کہ غزہ پٹی میں گوریلا شدت پسندوں تک ہتھیاروں کی رسائی روکنا زیاہ اہم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.