تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:30

صوبے مضبوط ہونگے تو وفاق بھی مضبوط ہوگا،صوبائی وزیرخیبر پختونخوا

جنگ نیوز -
پشاور…جنگ نیوز…صوبائی وزیر محنت شیر اعظم وزیر نے کہا ہے کہ عوامی حقوق پر کبھی کوئی سودے بازی نہیں کروں گا اور نہ ہی ہم کبھی منافقت کی سیاست کرنے والوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔ جمعرات کے روزپشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوری اور عوامی حکومت نے صوبائی خود مختاری دیکرنہ صرف صوبوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے بلکہ صوبوں کو اختیارات دیکر انہیں مضبوط بھی کیا ہے کیونکہ ہمارے قائدین سمجھتے ہیں کہ اگر صوبے مضبوط ہونگے تو یقینا وفاق بھی مضبوط ہو گا کیونکہ یہ بات مسلمہ حقیقت ہے کہ ہمیشہ مضبوط صوبے ہی مضبوط وفاق کی علامت ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.