8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:30
عوامی مفاد میں فواروں اور سوئمنگ پولز کو خشک رکھاجائے،محکمہ صحت پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…جنگ نیوز…محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے اہالیان لاہور خصوصا پوش علاقوں ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، کینٹ اور ڈی ایچ اے کے مکینوں اور ہوٹل مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مفاد میں فواروں، آبشاروں، سوئمنگ پولز اور لان کا پانی خارج کر کے دو ماہ کے لئے انہیں خشک کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کہیں بھی صاف پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر پیدا ہی نہ ہوں جو ڈینگی بخار پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔ ترجمان نے عوام سے اپنے گھروں کی اطراف میں ایسے مقامات کی نشاندہی کرنے کیلئے کہا ہے کیونکہ مذکورہ جگہوں پر موجود صاف پانی ڈینگی مچھر وں کی افزائش کاسبب بن رہا ہے جس کے باعث حفاظتی انتظامات بھی بھرپور اثر نہیں کر پاتے۔