8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:30
اسرائیل نے معاہدوں میں ” تجارتی اخلاقیات“ کی پاسداری نہیں کی، ترک وزیراعظم
جنگ نیوز -
انقرہ…جنگ نیوز…ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے صیہونی ریاست پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے دفاعی معاہدوں میں ” تجارتی اخلاقیات“ کی پاسداری نہیں کی۔ انقرہ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے اسرائیل سے ڈرونز طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے ساتھ کئے گئے دوطرفہ معاہدے میں ” تجارتی اخلاقیات“ کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور ان کی کوئی پاسداری نہیں کی۔ قبل ازیں ترکی نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید کم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی انقرہ میں تعینات تمام اہم سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔